حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، انہدام جنت البقیع کے 101 سال مکمل ہونے پر 17 اپریل 2024ء بروز بدھ کو طلاب ہندوستان اور مرکز افکار اسلامی کی جانب سے ایران کے شہر قم المقدس میں "انٹرنیشنل جنت البقیع کانفرنس اور احتجاجی جلسہ" کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس کے مقررین درج ذیل ہوں گے:
حجۃ الاسلام و المسلمین سید محبوب مہدی عابدی ( یو ایس اے ویڈیو)
حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر ناصر رفیعی (ایران)
حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر عباس مہدی حسنی (ہندوستان)
آیت اللہ شیخ باقر مقدسی (پاکستان)
حجۃ الاسلام و المسلمین سید احتشام عباس زیدی (ہندوستان)
حجۃ الاسلام و المسلمین سید حیدر عباس زیدی اس پروگرام میں نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔
اس پروگرام کے شعراء میں مولانا اظہر باقر خان اور مولانا عامر عباس عابدی نوگانوی شامل ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ تحریر پوسٹ، انجمن آل یاسین، انڈین اسلامک اسٹوڈنٹس یونین اور مرکز افکار اسلامی کی جانب سے انہدام جنت البقیع کے 101 سال مکمل ہونے پر منعقدہ یہ پروگرام ایران کے شہر قم، میدان جہاد، مجتمع جامع امام خمینی(ره)، شہید عارف الحسینی(ره) ہال میں 8 شوال المکرم بروز بدھ مطابق 17 اپریل 2024ء (29 فروردین 1403 شمسی) کی صبح 10 بجے ہو گا۔